جھنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب کا حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار


ویب ڈیسک May 21, 2016
وزیراعلیٰ شہبار شریف کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

لاہور: خوشاب روڈ پر ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خوشاب روڈ پر ناصر آباد کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جھنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔