فراڈ کیس میں سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت کا سرفراز مرچنٹ کو گرفتار کر کے 28 مئی کو پیش کرنے کا حکم


ویب ڈیسک May 21, 2016
سرفراز مرچنٹ کر اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے اور ڈھائی کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام ہے. فوٹو؛ فائل

ایم کیو ایم کو را کی فنڈنگ کے مرکزی گواہ سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرفراز مرچنٹ کے خلاف فراڈ کے 2 مختلف مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر پولیس نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ سرفراز مرچنٹ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں اس لئے انھیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے ایک بار پھر سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو 28 مئی کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ کے خلاف کراچی کے تھانہ درخشاں میں ایک شہری اسد عالم نے بزنس ڈیل میں 4 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایک دوسری درخواست میں ایک شہری نے سرفراز مرچنٹ پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ملزم کو ایک گاڑی چلانے کے لئے دی تھی جو انھوں نے واپس نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں