مشتاق رئیسانی کیس میں اہم پیش رفت کوئٹہ میں بیکری سے 57 لاکھ روپے برآمد

نیب نے گرفتار ملزم اسد شاہ کی نشاندہی پر سمنگلی روڈ پر واقع بیکری پر چھاپہ مارا۔


ویب ڈیسک May 21, 2016
نیب نے مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی اور 4 کلو سونے سمیت 75 کروڑ روپے برآمد کئے تھے۔ فوٹو: فائل

سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب نے سمنگلی روڈ پر واقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ مشتاق رئیسانی کیس میں پہلے سے گرفتار ملزم اسد شاہ کی نشاندہی پر کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر واقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے مشتاق رئیسانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کی تھی جب کہ اس سے قبل سابق سیکرٹری خزانہ کی نشاندہی پر مچھ اور بولان کا بلدیاتی ریکارڈ بھی نیب نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب نے 2 ہفتے قبل سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی اور 4 کلو سے زائد سونے سمیت 75 کروڑ ورپے برآمد کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں