وزیر بلدیات بلوچستان کا بیٹا پشین سے اغوا بازیابی کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر اسد ترین کی بازیابی کیلئے آر پی او اور ڈی پی او کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل۔


ویب ڈیسک May 21, 2016
اسد ترین کو گزشتہ روز کیڈٹ کالج پشین کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

PORTLAND: گزشتہ روز پشین سے اغوا ہونے والے وزیر بلدیات بلوچستان مصطفی ترین کے بیٹے کی رہائی کے لئے چھاپوں کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے صوبائی وزیر بلدیات مصطفی ترین کے بیٹے اسد ترین کی رہائی کے لئے پشین اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایت پر اسد خان ترین کی بازیابی کے لئے آر پی او اور ڈی پی او کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر بلدیات سندھ مصطفیٰ ترین کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے کیڈٹ کالج پشین کے قریب سے اغوا کر لیا تھا جب کہ اغوا کار ان کی گاڑی اور موبائل فون چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو بھی اغوا کیا گیا تھا۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی رواں ماہ ہی عمل میں آئی ہے جب کہ شہباز تاثیر بھی 2 ماہ قبل ہی بازیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں