مزید2افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیقکل تعداد300سے متجاوز
سربراہ ڈنگی سیل اخبارات کو صرف4 اسپتالوںکی رپورٹس جاری کرتے ہیں
کراچی میں ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوںکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گذشتہ روزہ بھی2مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق کراچی میں یہ تعداد 3سو سے بھی تجاوزکرچکی ہے، ڈنگی وائرس سیل کے سربراہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سیل مکمل غیر فعال پڑا ہے،
سیل کے سربراہ وزیرصحت کو اپنی کارکردگی دیکھانے کیلیے بعض اخبارات کو پرانے اعدادوشمار بھی ای میل کررہے ہیں، دریں اثناء سرکاری اعدادوشمارکے مطابق اب تک105افراد میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مختلف نجی اسپتالوں کیہ انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک3سوسے زائد افراد ڈنگی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہرکے مختلف اسپتالوں میں ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوںکی تعداد میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے،
درجنوں مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں لیکن ڈنگی سیل کے سربراہ اخبارات کو صرف4 اسپتالوںکی رپورٹس جاری کرتے ہیں، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ڈنگی وائرس کی افزائش نسل کا موسم شروع ہوگیا اور بارش ہوتے ہی مادہ مچھروں کے انڈوں سے افزائش نسل شروع ہوجائیگی ،ان ماہرین نے بتایا کہ بارشوں کے موسم میں ڈنگی وائرس کی شدت میں غیرمعمولی تیزی آتی ہے