کسی بھی فورس پر حملہ حکومت پر حملہ تصور کیا جائے گا قائم علی شاہ

پولیس، رینجرز یا كسی بھی سركاری فورس پر حملہ قابل قبول نہیں، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک May 21, 2016
پولیس، رینجرز یا كسی بھی سركاری فورس پر حملہ قابل قبول نہیں، وزیراعلیٰ سندھ ، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ كلنگ كی مذموم كارروائیاں حكومتی رٹ كو چیلنج كرنے كے مترادف ہیں جب کہ کسی بھی فورس پر حملہ حکومت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عائشہ منزل پر 2 ٹریفك پولیس اہلكاروں كی ہلاكت كے واقعہ كا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے فون پر بات كی اور انہیں ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کی ہدایت دی جب کہ اس موقع آئی جی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفك پولیس پر حملوں كے واقعات میں اضافہ ہوا، دہشت گردی اور ٹارگٹ كلنگ كی مذموم كارروائیاں حكومتی رٹ كو چیلنج كرنے كے مترادف ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے كہا كہ پولیس، رینجرز یا كسی بھی سركاری فورس پر حملہ قابل قبول نہیں اور اسے حكومت پر حملہ تصور كیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |