عمران خان کے جھوٹے الزامات نے ان کی خیبرپختونخوا سے بھی چھٹی کرادی پرویز رشید

عمران خان اپنے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے وزیراعظم كی مقبولیت كم نہیں كر سكے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک May 21, 2016
خیبرپختونخوا ’’گو عمران گو‘‘ کے نعروں سے گونج رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے كہا ہے كہ عمران خان کے جھوٹے الزامات نے ان کی خیبرپختونخوا سے بھی چھٹی کرادی ہے اور اب ان کا حکومتی صوبہ ''گو عمران گو'' کے نعروں سے گونج رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آف شور كا شور كرنے والے عمران خان خود آف شور نكلے، وہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے وزیراعظم نواز شریف كی مقبولیت كم نہیں كر سكے، عوامی عدالت نے ہر شہر میں عمران خان كے الزامات كو مسترد كر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف عوام كے پاس ترقیاتی منصوبوں كی فہرست لے كر جاتے ہیں جب كہ عمران خان عوام كے پاس الزامات كی فہرست لے كر جاتے ہیں، عمران خان كے یہی جھوٹے الزامات خیبرپختونخوا سے بھی ان كی چھٹی كرا گئے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے بار بار جھوٹ بولا اوربے نقاب ہوگئے، وضاحتیں مانگنے والوں كو اب خود وضاحتیں دینا پڑ گئی ہیں، عمران خان اب پنجاب میں جلسے كر رہے ہیں جب كہ ان كا حكومتی صوبہ خیبرپختونخوا ہے جہاں انہوں نے كچھ بھی نہیں كیا اس لیے وہ "گو عمران گو" كے نعروں سے گونج رہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ذاتی حملوں كا رونا رونے والے عمران خان نے پاكستان كی ہر باعزت شخصیت كی پگڑی اچھالی ہے اس لیے عمران خان اخلاقی جواز جیسے لفظ كا نام نہ ہی لیں تو بہترہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں