امیتابھ بچن نے کینسر میں مبتلا لڑکی کی خواہش پوری کردی

بچی کی یہ معصومانہ خواہش رد نہیں کرسکا اور ہردیکا کی سالگرہ والے دن اس کے ساتھ مل کرکیک کاٹا، امیتابھ بچن


Showbiz Desk May 22, 2016
بچی کی یہ معصومانہ خواہش رد نہیں کرسکا اور ہردیکا کی سالگرہ والے دن اس کے ساتھ مل کرکیک کاٹا، امیتابھ بچن فوٹو: فائل

امیتابھ بچن جتنے بڑے فنکارہیں اتنے ہی بڑے دل کے بھی مالک ہیں۔ان کی اسی خوبی کی وجہ سے ان کے پرستار پوری دنیا میں موجود ہیں۔

حال ہی میں میگا اسٹار نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ یہ لڑکی ہردیکا کینسر کی مریضہ ہے اور اس نے اپنی سالگرہ اس بار میرے ساتھ منانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ میں اس بچی کی یہ معصومانہ خواہش رد نہیں کرسکا اور ہردیکا کی سالگرہ والے دن اس کے ساتھ مل کرکیک کاٹا۔ہردیکا اس موقع پر بہت خوش تھی اور اسے مسکراتا دیکھ کر میں بھی بہت خوش ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |