موٹرسائیکل پارٹس زرعی مشینری کی درآمد پرٹیکسزکم ہونے کا امکان

کسٹمز ڈیوٹی، سیلزٹیکس میں کمی سے موٹر سائیکلیں سستی ہوجائیں گی،ذرائع


Irshad Ansari May 22, 2016
کسٹمز ڈیوٹی، سیلزٹیکس میں کمی سے موٹر سائیکلیں سستی ہوجائیں گی،ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2016-17 کے وفاقی بجٹ میں موٹرسائیکل انڈسٹری کیلیے پارٹس وآلات پرعائدکسٹمزڈیوٹی اورسیلزٹیکس کی شرح میںکمی کیے جانے کاامکان ہے۔

ایف بی آرکے ذرائع نے بتایاکہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے موٹرسائیکل کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اوردیگرآلات پرکسٹمزڈیوٹی کی شرح میں5 فیصدکمی کاامکان ہے جبکہ سیلزٹیکس کی شرح میںبھی ساڑھے7 فیصد تک کمی کاامکان ہے جس سے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے، اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میںزرعی مشینری کی درآمدپر کسٹمزڈیوٹی میںبھی مزید کمی کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں