اسرائیلی بمباری پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ایدھی

دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ساری دنیا غربت اور مسائل کا شکار ہے، ایدھی

عبدالستارایدھی فلسطینیوں پرمظالم کے خلاف پیدل مارچ کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈسے گزر رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ۔


یہ بات انھوں نے گذشتہ روز ایدھی فائونڈیشن کے تحت بولٹن مارکیٹ سے مزار قائد تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری پر بڑے ممالک اور اقوام متحدہ مصلحتوں کی وجہ سے مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں ، کوئی ملک زبانی بیانات کے سوا فلسطین کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں ، اگر کوئی غریب ملک کسی طاقت ور ملک کی بات نہیں مانتا تو اس پر حملہ کردیا جاتا ہے اور قتل عام کردیا جاتا ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ساری دنیا غربت اور مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی جنم لے رہی ہے،اگر دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو اسلحہ ختم کرنا ہوگا ورنہ دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
Load Next Story