بھارت میں مسلمانوں کے زیادہ بچوں کی پیدائش کا واویلا بے بنیاد نکلا

مسلمان خاندان تیزی سے سکڑ رہے ہیں، بھارتی وزارت داخلہ نے اعداد و شمار جاری کردیے


INP May 22, 2016
گزشتہ 10سال میں خاندانوں میں افراد کی اوسط تعداد میں11 فیصد کمی آئی ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسلمانوں کے ہاں زیادہ بچوں کی پیدائش کا واویلا بے بنیاد نکلا جہاں مسلمان خاندان سب سے تیزی سے سکڑ رہے ہیں.

گزشتہ 10 سال کے دوران خاندانوں میں افراد کی اوسط تعداد میں11 فیصد کمی آئی ہے، بھارتی وزارت داخلہ نے خاندانوں کے سکڑنے کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، اعداد و شمار میں اوسط افراد کی تعداد 5 اعشاریہ 6 سے کم ہو کر 5 اعشاریہ ایک ہوگئی ہے، دیگر کمیونٹیز میں بھی خاندان چھوٹے ہو رہے ہیں جس کی وجہ شرح خواندگی میں اضافہ بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں