اقوام متحدہ سے اسرائیلی پوسٹر ہٹایا جائے اسلامی ممالک کا مطالبہ
نصب کیے جانے والے پوسٹرمیںبیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ظاہر کیا گیا ہے
اسلامی ممالک نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے بارے میں نصب کیے جانے والے ایک پوسٹرپرشدید احتجاج کیاہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے سیکریٹری جنرل بان کی مون اورجنرل اسمبلی کے صدر موگنیزلیکتوف کے نام الگ الگ مراسلوں میں دنیا کے57 اسلامی ملکوں کی جانب سے مذکورہ پوسٹر کو فوری طورپرہٹانے کامطالبہ کیاہے۔ اس پوسٹر میں بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت ظاہرکیا گیا ہے۔