بعض قوتیں الزامات لگاکر 1992 کے طرز کے آپریشن کا منصوبہ بنارہی ہیں الطاف حسین

ہم نے ظلم کے آگے نہ پہلے کبھی سر جھکایا اور نہ ہی اب جھکائیں گے، الطاف حسین


ویب ڈیسک November 19, 2012
ہم نے ظلم کے آگے نہ پہلے کبھی سر جھکایا اور نہ ہی اب جھکائیں گے، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے اور بعض ریاستی قوتیں ایک بار پھر مختلف الزامات لگاکر 1992 کے طرز کے آپریشن کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔


لاہور اور راولپنڈی زون کے کارکنان اور ذمہ داران سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کسی نے بھی ایم کیو ایم پر شب خون مارا تو پنجاب سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام سراپا احتجاج ہوں گے اور تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔


انہوں نے کہا کہ کارکن ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ ہم نے ظلم کے آگے نہ پہلے کبھی سر جھکایا اور نہ ہی اب جھکائیں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں