بعض قوتیں الزامات لگاکر 1992 کے طرز کے آپریشن کا منصوبہ بنارہی ہیں الطاف حسین
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے اور بعض ریاستی قوتیں ایک بار پھر مختلف الزامات لگاکر 1992 کے طرز کے آپریشن کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
لاہور اور راولپنڈی زون کے کارکنان اور ذمہ داران سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کسی نے بھی ایم کیو ایم پر شب خون مارا تو پنجاب سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام سراپا احتجاج ہوں گے اور تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کارکن ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ ہم نے ظلم کے آگے نہ پہلے کبھی سر جھکایا اور نہ ہی اب جھکائیں گے۔