بفرزون موٹر سائیکل سواروں نے ٹرک کوآگ لگادی جزوی نقصان

ڈرائیوراورکلینرسے نقدی اور موبائل فون نہیں چھینا گیا، پولیس


Staff Reporter November 20, 2012
ایس ایچ او تیموریہ اعجاز لودھی نے بتایا کہ ٹرک پر لاکھوں روپے مالیت کا ماربل لدا ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

بفرزون میں2درجن سے زائد موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ٹرک کو آگ لگادی تاہم پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ٹرک کو مکمل طور پر جلنے سے بچالیا ۔

تفصیلات کے مطابق بفرزون میں موٹر سائیکلوں پر سوار 2 درجن سے زائد افراد نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شفیق موڑ کے قریب ایک ٹرک کو اسلحے کے زور پر روکا اور ٹرک کے اگلے حصے پرپٹرول چھڑک کر آگ لگادی ،اسی اثنا میں گشت پر موجود تیموریہ تھانے کی موبائل موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر موٹر سائیکل سوار افراد فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او تیموریہ اعجاز لودھی نے بتایا کہ ٹرک پر لاکھوں روپے مالیت کا ماربل لدا ہوا تھا ، مسلح افراد نے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ،انھوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے،پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ٹرک کو مکمل طور پر جلنے سے بچالیا تاہم اسے جزوی نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں