ویتنام میں مسافربسوں اورٹرک کے درمیان تصادم سے 13افراد ہلاک درجنوں زخمی

حادثے کے بعد تیوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مسافر جھلس گئے، مقامی انتظامیہ


ویب ڈیسک May 22, 2016
ویتنام ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں فوٹو: فائل

ویتنام میں دومسافربسوں اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ویتنام کے صوبے بنھ تھوان میں 2 مسافربسیں تصادم کے بعد قریب سے گزرنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی، تصادم کے بعد تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 13 مسافرموقع پرہی دم توڑگئے جب کہ درجنوں کوزخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 36 افراد بہت زیادہ جھلسے ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ویتنام ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سڑکوں پرپیش آنے والے حادثات میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں اوریہاں ہرروزاوسطاً 35 افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں