کراچی حصص مارکیٹ تیزی برقرار انڈیکس پہلی بار16251 پوائنٹس پر پہنچ گیا

فرٹیلائزر کمپنیوں کے حکومت سے مذاکرات، سیمنٹ وٹیکسٹائل سیکٹرکا منافع بڑھنے کی اطلاعات پر زبردست خریداری۔


Business Reporter November 20, 2012
انڈیکس 53 پوائنٹس،66 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمائے میں 13 ارب روپے کا اضافہ، 24 کروڑ 56 لاکھ حصص کالین دین۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس کیس کے عدالت سے باہر تصفیے کی افواہوں، گیس کے مسئلے پرفرٹیلائزرکمپنیوں کے حکومت سے مذاکرات، سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کا منافع بڑھنے کی خبروں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 16251.38 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ کاروباری حجم کے اعدادوشمار بھی 12 ہفتوں کی بلندترین سطح تک پہنچ گئے۔

تیزی کے سبب66.39 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 13 ارب 1کروڑ64 لاکھ91 ہزار 494 روپے کا اضافہ ہوا۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ عدالت سے باہر انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس کیس کے تصفیے کیلیے مذاکرات، فرٹیلائزر کمپنیوں کو قدرتی گیس کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت کی اطلاعات نے مارکیٹ کو تیزی کی جانب گامزن کیا اور انڈیکس کے تمام آئٹموں میں خریداری سرگرمیاں تیز ہوئیں جس سے مارکیٹ کا مورال بلند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر19 لاکھ65 ہزار935 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا جس سے ایک موقع پر14 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی لیکن اس دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے4 لاکھ78 ہزار725 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے14 لاکھ76 ہزار865 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے10 ہزار344 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری نے مندی کے اثرات زائل کردیے اور مارکیٹ میں تیزی کی لہررونما ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس53.64 پوائنٹس کے اضافے سے 16251.38 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس49.28 پوائنٹس کے اضافے سے 13233.37 اور کے ایم آئی30 انڈیکس83.46 پوائنٹس کے اضافے سے 28293.10 ہوگیا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت48.78 فیصد زائد رہا اور 12 ہفتوں کے وقفے کے بعد24 کروڑ56 لاکھ74 ہزار960 حصص کے ریکارڈ نوعیت کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار369 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں245 کے بھائو میں اضافہ، 100 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں