
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پرمنگھوپیرکے قریب جھاڑیوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، پولیس نے تینوں لاشوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک چرواہے نے دی، یہ لاشیں کم ازکم ایک ماہ پرانی ہیں، انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لاشیں بری طرح مسخ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت نہیں ہوسکتی جب کہ جائے وقوعہ سے بھی ایسی کوئی شہادت نہیں ملی جس سے ان کی شناخت ہوسکے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔