پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 24 مئی سے کرنے کا اعلان
شدید گرمی کے باعث پنجاب بھر کے اسکول 24 مئی سے 14 اگست تک بند رہیں گے، رانا مشہود
گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے 24 مئی سے ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کا اجلاس ہوا جس میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 مئی سے ہی موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکول مالکان اور انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب حکومت نے یکم جون سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا جب کہ یکم جون تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے تعلیمی سرگرمیاں 11 بجے تک محدود کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں سندھ حکومت نے بھی 20 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔