سینیٹ میں کراچی کو اسلحے سے پاک کرنے کی قرارداد منظور

کراچی کو اسلحے سے پاک کرنے کی قرارداد اے این پی کے سینیٹرشاہی سید نے پیش کی۔


APP/ November 20, 2012
ایم کیو ایم کے سینیٹر مصطفی کمال نے کہا کہ صرف كراچی كو اسلحہ سے پاک كرنا كراچی كے مسئلے كا حل نہيں ہے۔ فوٹو: فائل

سینیٹ نےکراچی کواسلحے سے پاک کرنےکی قرارداد منظور کرلی اوردوسری جانب ایم کیوایم نےخیبرپختونخواسمیت اسلحہ بنانے والےعلاقوں کو اسلحے سے پاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ کااجلاس چیئرمین نئیر حسین بخاری کی صدارت میں ہواجس میں کراچی کو اسلحے سے پاک کرنے سے متعلق اے این پی کے سینیٹرشاہی سید کی قرارداد کومنظورکرلیا گیا۔


ایم کیو ایم کے سینیٹر مصطفی کمال نے کہا کہ صرف كراچی كو اسلحے سے پاک كرنا كراچی كے مسئلے كا حل نہيں، مسئلے كو مستقل بنیادوں پر حل كرنا ہے تو ملک بھر كو اسلحے سے پاک كيا جائے۔

سنيٹر بابر غوری نے كہا كہ ہم تين سال سے كہہ رہے ہيں كہ دہشت گرد كراچی ميں آ رہے ہيں ، تب يہ سمجھا گيا كہ شايد ہم پختونوں كے خلاف ہيں حالانكہ ہم برسوں سے پختونوں كے ساتھ رہ رہے ہيں۔ انہوں نے اے این پی کو دعوت دی کہ وہ ان کی جماعت کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |