ملا اختر منصور کی ہلاکت کے حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں دفتر خارجہ

ملا اختر منصور کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات کے بعد ہی پالیسی بیان جاری کیا جائے گا، ترجمان وزارت خارجہ

ملا اختر منصور کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات کے بعد ہی پالیسی بیان جاری کیا جائے گا، ترجمان وزارت خارجہ. فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے سپریم کمانڈر ملا اختر منصور کی ہلاکت کے حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی اطلاع میڈیا پر چلنے والی خبروں کے ذریعے ہوئی تاہم معاملے پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملا اختر منصور کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات کے بعد ہی پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔


دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری، اہم طالبان کمانڈر ملا عبدالرؤف، افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے پاک افغان سرحد کے قریب احمد وال کے علاقے میں ڈرون حملہ کر کے طالبان امیر ملا اختر منصور کی ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
Load Next Story