وزیراعظم نوازشریف طبی معانے کیلیے لندن پہنچ گئے آصف زرداری سے بھی ملاقات کا امکان

وزیراعظم لندن میں 5 روز قیام کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یارولی بھی لندن پہنچیں گے۔

وزیراعظم لندن میں 5 روز قیام کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یارولی بھی لندن پہنچیں گے۔ فوٹو؛ فائل

وزیر اعظم نواز شریف پانچ روزہ نجی دورے پر طبی معائنے کے لیے برطانیہ پہنچ ہوگئے جہاں لندن میں سابق صدر آصف زرداری سے ان کی ملاقات کا امکان ہے۔


وزیراعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 5 دن قیام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں قیام کے دوران پانامالیکس کے حوالے سے سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے جب کہ اسفند یارولی اور مولانا فضل الرحمان بھی لندن پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان وزیراعظم اور آصف زرداری کی ملاقات کے لیے راہ ہموار کررہےہیں اور لندن ڈپلومیسی میں ان کی مشترکہ ملاقات بھی متوقع ہے۔
Load Next Story