امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف اور اس پر ہمیں تحفظات ہیں وزیراعظم

جان کیری کا کل رات فون آیا جس میں واقعے کے بعد مجھے اور آرمی چیف کو اطلاع دی گئی، نوازشریف

جان کیری کا کل رات فون آیا جس میں واقعے کے بعد مجھے اور آرمی چیف کو اطلاع دی گئی، نوازشریف، فوٹو؛ فائل

RAWALPINDI:
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے جب کہ جان کیری کا کل رات ساڑھے 10 بجے فون آیا تھا اور واقعہ کے بعد مجھے اورآرمی چیف کو اطلاع دی گئی جس کے بعد آرمی چیف نے اس معاملے پر مجھ سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے، ہمیں ڈرون حملوں پر تحفظات ہیں، پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہیں۔


وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشرف دور میں ہمارا بے رحمانہ احتساب کیا گیا اور جب سے سیاست میں آئے ہیں کوئی الزام ثابت نہیں ہوا جب کہ کون سی جائیداد کب خریدی اور بیچی پارلیمنٹ میں بتا چکا ہوں اس لیے الزام لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ترقی کی بات کرتے ہیں اور اللہ نے چاہا تو اگلے 2 سال میں اور تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

Load Next Story