وزارت صحت کے 50 منصوبوں کیلیے 40 ارب طلب

25 جاری، 5 نامکمل، 7 نئے منصوبے شامل ہیں، 32 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، ذرائع


Jahangir Minhas May 23, 2016
25 جاری، 5 نامکمل، 7 نئے منصوبے شامل ہیں، 32 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، ذرائع فوٹو: فائل

KARACHI: وزارت صحت نے مالی سال 17،2016 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت چھوٹے بڑے 50 منصوبوں کیلیے 40 ارب روپے مانگے ہیں.

ڈیمانڈ کی گئی رقم میں25جاری، 5 نامکمل جب کہ 7 نئے منصوبے شامل ہیں،ذرائع نے بتایا کہ وزارت کو32ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ ان میں قطرے پلانے کاتوسیعی پروگرام (ای پی آئی) کیلیے 4ارب 66 کروڑکی ڈیمانڈ کی گئی، ملک سے پولیوخاتمے کے پروگرام کیلیے 6ارب 82 کروڑمانگے گئے، نئے منصوبوں میں اسلام آباد کے اندر کینسراسپتال کا منصوبہ کیلیے بجٹ میں 80 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی، جاری پروگراموں میں لیڈیز ہیلتھ ورکرز کووزارت صحت 2017 تک فنڈنگ کریگی، قومی ادارہ صحت میں کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین کیلیے سیرا پروسیسنگ لیبارٹری کے قیام کیلیے 18 کروڑ 90 لاکھ روپے ڈیمانڈکیے گئے، یہ منصوبہ جون2017 میں مکمل ہو گا، جاری منصوبوں میں الرجی سینٹر کا منصوبہ بھی شامل ہے جس میں الرجی کے مریضوں کیلیے قومی ادارہ صحت میں قائم سینٹر کیلیے40 لاکھ روپے مانگے گئے۔

اسی طرح خسرہ، بائیو سیفٹی لیب،خام مال کی خریداری، فیڈرل ڈرگ سرویلنسز لیب شامل ہے، قومی ادارہ صحت میں ملک کے اندر مختلف بیماریوں کے تدارک کیلیے ویکسین کی پیداوار بڑھانے کی غرض سے الگ بجٹ کی ڈیمانڈ کی گئی جو تقریباً سوا 4 ارب روپے تک ہوگا،ملک میں ہیلتھ انشورنس منصوبے کے لیے 4 ارب سے زائد رقم رکھی گئی ہے، اب آزاد کشمیر اور فاٹا میں بھی اس منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت غریب اور متوسط طبقے کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،اسلام آباد میں کینسراسپتال کے ساتھ 2چھوٹے اسپتالوں کی تعمیر کے لیے بھی بجٹ مانگا گیا جن کے بارے بتایا گیا کہ یہ منصوبے آئندہ سال سے شروع ہونے کے امکانات ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں