اقتصادی راہداری مغربی کوریڈور پر ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کیلیے اسٹڈی کرانے کا فیصلہ

روہڑی تا کوئٹہ، سبی سپونزند 384، کوئٹہ تا کوٹلہ جام 538، کوئٹہ تفتان 638 کلو میٹرٹریک شامل


Syed Naveed Jamal May 23, 2016
فیزیبلٹی اسٹڈی کیلیے30 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے،ملکی وغیرملکی کنسلٹنٹس سے درخواستیں طلب. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے مغربی کوریڈورمیں روہڑی سے کوئٹہ، سبی سپونزند384 کلومیٹر،کوئٹہ تاکوٹلہ جام 538 کلومیٹر اور کوئٹہ تاتفتان638 کلومیٹرسیکشنزپر ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کیلیے فیزیبلٹی اسٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں30 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ان منصوبوںکی فیزیبلٹی رپورٹ8 ماہ میں تیارکی جائے گی، ملکی وغیرملکی کنسلٹنٹس سے یکم جون تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پاکستان ریلوے کے ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان ریلوے نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پشاور سے کراچی ایم ایل ون کی فیزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہونے کے بعداب ایم ایل تھری کوئٹہ تاتفتان سیکشن،کوئٹہ تاکوٹلہ جام سیکشن اورکوئٹہ سبی سیکشن پرریلوے ٹریک کواپ گریڈکرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کا روہڑی تا کوئٹہ، سبی سپونزند ٹریک بہت پرانا ہے ۔

جس پر285 چھوٹے بڑے جبکہ کوٹلہ جام اور کوئٹہ کے درمیان ٹریک پر 1241 چھوٹے بڑے پل ہیں، اسی طرح 80 سال پرانے کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک پر412 چھوٹے بڑے پل ہیں۔ حکام کے مطابق ان تینوں سیکشن کی اپ گریڈیشن سے کوئٹہ سے راولپنڈی براستہ ژوب، ڈیرہ اسماعیل خان سفر 24 گھنٹوں سے کم ہوکر 12 سے 14 گھنٹے رہ جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔