تھائی لینڈ میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 طالبات ہلاک

ہلاک ہونے والی بچیوں کی عمریں 5 سے 13 سال کے درمیان ہے، پولیس


ویب ڈیسک May 23, 2016
ہاسٹل میں آگ اس وقت لگی جب بچیاں سو رہی تھیں فوٹو: فائل

تھائی لینڈ میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ سے 17 طالبات ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں مسیحیوں کے ایک فلاحی اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت 38 طالبات موجود تھیں جن کی عمریں 5 سے 13 برس کے درمیان تھیں۔ آگ ایسے وقت لگی جب ہاسٹل میں موجود طالبات سو رہی تھیں۔ جو جاگ گئیں وہ تو بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں لیکن جو نہ جاگیں وہ ابدی نیند سوگئیں۔

صوبائی انتظامیہ نے 17 بچیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں 5 طالبات زخمی ہوئی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 2 لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

چیانگ رائی کی صوبائی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جاچکا ہے، وقوعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ اس کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں