بھارتی نژاد ماڈل صوفیہ حیات فیشن انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر راہبہ بن گئیں

صوفیہ حیات نے راہبانہ زندگی اختیار کرتے ہوئے اپنا نام گیاہ مدر صوفیہ رکھ لیا


ویب ڈیسک May 23, 2016
صوفیہ حیات کا آبائی تعلق بھارت سے ہے فوٹو: فائل

بھارتی نژاد برطانوی ماڈل صوفیہ حیات فیشن انڈسٹری کی چکا چوند کو چھوڑ کر اپنا نام مدر صوفیہ رکھ لیا ہے۔

دنیا میں فیشن انڈسٹری کی کئی شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اپنی مقبولیت کے دور میں اپنے پیشے کو خیر باد کہا، ایسی ہی ایک مثال بھارتی نژاد برطانوی ماڈل صوفیہ حیات کی ہے جنہوں نے راہبانہ زندگی اختیار کرتے ہوئے اپنا نام گیاہ مدر صوفیہ رکھ لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹاگرام میں چند روز قبل انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کرکے کہا تھا کہ ہم میک اپ اور بالوں کو رنگے اور فیشن کئے بغیر بھی بہت خوبصورت ہیں، وہ اپنے مداحوں اور دوستوں سے معذرت خواہ ہیں کہ وہ اپنی بات میں الگ مختلف تاثر دے رہی ہیں لیکن اب وہ تبدیل ہوچکی ہیں۔ ماضی میں وہ ان لوگوں کی ستائش کرتی تھیں جو پر آسائش زندگی گزارتے تھے لیکن اب ان کے نزدیک وہ لوگ تعریف کے قابل ہیں جو اندرونی طور پر پرسکون ہیں۔

اسی طرح گزشتہ دنوں جب برطانیہ میں ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ان کا بھولا ہوا پرس واپس لوٹا تھا تو انہوں نے انسٹا گرام پر ہی اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مسلمان نہیں لیکن وہ ہر مذہب پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ مذہب کے معنی ہی اتحاد کے ہیں۔

واضح رہے کہ صوفیہ حیات کا آبائی تعلق بھارت سے ہے لیکن انہیں اس وقت شہرت ملی تھی جب وہ بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو ''بگ باس'' کے ساتویں ایڈیشن میں شریک ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں