فلم پہلی ترجیح ہے ڈراموں کا اپنا منفرد انداز ہے ندیم

ڈراموں کا معیار بہت اچھا ہوگیا لیکن بڑی اسکرین کی جو افادیت ہے اس سے کبھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔

فلموں کا دور ضرور واپس آئے گا نئے سنیما گھر بھی بنیں گے ، ندیم ۔ فوٹو : فائل

ان دنوں ٹیلی ویژن پر جو کام ہورہا ہے وہ اس وجہ سے منفرد ہے کہ وہاں کہانی کا انتخاب موجود ہے نئے لکھنے والوں نے بہت تیزی سے جگا بنائی ہے۔


بلاشبہ ڈراموں کا معیار بہت اچھا ہوگیا لیکن بڑے اسکرین کی جو افادیت ہے اس سے کبھی انکار نہیں کیا جاسکتا بدقسمتی سے ان دنوں پاکستان میں فلمیں نہیں بن رہیں جس کی وجہ سے فلم میں کام کرنے والے مایوس نظر آتے ہیں اور وہ ٹیلی ویژن پر کام کرکے اپنے شوق کی تکمیل کررہے ہیںلیکن یہ تعطل عارضی ہے فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد بہر حال کوشش کررہے ہیں فلم انڈسٹری ایک بار پھر فعال ہوجائے میری پہلی ترجیح فلم ہے ٹیلی ویژن ڈراموں کی اپنی انفرادیت ضرور ہے۔

یہ بات ادکار ندیم نے اپنے ایک انٹرو یو میں کہی انھوں نے کہا فلموں کا دور ضرور واپس آئے گا نئے سنیما گھر بھی بنیں گے اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی خوش حال ہوں انھوں نے کہا کہ کراچی ایک بار پھر فلموں کا مرکز بنے گا اس سلسلے میں کراچی میں فلم سازی کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیںکسی بھی ادکار کے لیے کردار بے حد اہمیت رکھتا ہے چاہے وہ فلم میں کیا ہوا کردار ہو یا ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں کیا ہوا کردارہو۔
Load Next Story