پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
شیخوپورہ اور کالا شاہ کاکو میں ژالہ باری سے شہریوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے۔
FAISALABAD:
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی لہر کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ لاہور میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ، مرید کے، کامونکی اور کالا شاہ کاکو میں بادل خوب برسے جب کہ شیخوپورہ اور کالا شاہ کاکو میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں بھی پشاور اور سوات میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا جب کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلے گی جب کہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈی آئی خان، بنوں، ملتان، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش ہو گی۔