ممبئی کی صورتحال نے آئی سی سی کو بھی ڈرا دیا

آج وینکھیڈے اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈ کپ کے حوالے سے شیڈول تقریب ملتوی کردی


Sports Desk November 20, 2012
دوسرے ٹیسٹ کے وینیو کی تبدیلی کا امکان (ذرائع) ایسا کوئی ارادہ نہیں، بورڈ فوٹو: رائٹرز

بال ٹھاکرے کی موت کے بعد ممبئی کی صورتحال نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی ڈرا دیا۔

منگل کو وینکھیڈے اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈ کپ کے حوالے سے شیڈول تقریب ملتوی کردی، انگلینڈ کے بھارت سے دوسرے ٹیسٹ کے وینیو کی تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، البتہ بی سی سی آئی کے مطابق اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو انتہا پسندجماعت شیوسینا کے رہنما بال ٹھاکرے کی موت کے بعد ممبئی میں معمول زندگی ٹھپ ہے، کسی بھی واقعے سے نمٹنے کیلیے ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار گلیوں و سڑکوں پر گشت کررہے ہیں، اس کشیدگی کی وجہ سے آئی سی سی نے منگل کو ممبئی کے وینکھیڈے اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کے اعلان کی تقریب ملتوی کردی۔

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، 31 جنوری سے 17 فروری تک جاری رہنے والے ویمنز ورلڈ کپ کے تمام مقابلے ممبئی کے مختلف وینیوز پر ہوںگے، اس میں شریک 8 ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہے۔دوسری جانب امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جمعے کو شیڈول دوسرا ٹیسٹ کولکتہ منتقل کیا جاسکتا ہے تاہم بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق میچ شیڈول کے مطابق ممبئی میں ہی ہوگا،احمد آباد سے انگلش شائقین بھی ممبئی روانہ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |