کیویز کیخلاف بہترین بولنگ رنگانا ہیراتھ نے ملکی ریکارڈ پر قبضہ جمالیا

گال اسپنر کا پسندیدہ وینیو بن گیا، مسلسل دوسرے میچ میں 10 یا زائد پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔


Sports Desk November 20, 2012
گال اسپنر کا پسندیدہ وینیو بن گیا، مسلسل دوسرے میچ میں 10 یا زائد پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔ فوٹو : اے ایف پی

سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں بہترین بولنگ کے ملکی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا۔

گال میں انھوں نے مجموعی طور پر108 رنز دے کر11 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،اس سے قبل سابق پیسر چمندا واس نے1995 کے نیپیئر ٹیسٹ میں90 رنز کے عوض 10 وکٹیں لی تھیں، ہیراتھ 2009 کے کولمبو ٹیسٹ میں کیویزکیخلاف209رنز دے کر8پلیئرز کو میدان بدر کر چکے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف اب تک صرف5 بولرز ہی11وکٹوں کے حصول میں کامیاب رہے،سری لنکن اسپنر نے دوسری اننگز میں43 رنز دے کر6 پلیئرز کو پویلین بھیج کر بھی ملکی ریکارڈ بنایا، ہم وطن کمار دھرماسینا نے1998 کے گال ٹیسٹ میں72 رنز کے عوض 6 وکٹیں لی تھیں۔

گال رنگانا ہیراتھ کا پسندیدہ وینیو بنتا جا رہا ہے۔ انھوں نے یہاں مسلسل دوسرے میچ میں 10یا زائد پلیئرز کو ٹھکانے لگایا، اس سے قبل رواں برس انگلینڈ سے میچ میں وہ 171 رنز دے کر12 وکٹیں لے اڑے تھے،اس سینٹر میں سب سے زیادہ 4 بار میچ میں 10 وکٹوں کا اعزاز متایہ مرلی دھرن کو حاصل ہے، یہاں 8 میچز میں ہیراتھ نے20.30 کی اوسط سے46 وکٹیں بٹوری ہیں، اس میں 5 بار اننگز میں پانچ وکٹوں کا کارنامہ بھی شامل ہے۔

اسپنر کی عمدہ بولنگ نے سری لنکا کو میچ میں 10 وکٹ سے فتح دلائی،اس سے قبل ٹیم نے 7 بار اس مارجن سے میچز جیتے تھے،مجموعی طور پر ان میں سے6 کامیابیاں ہوم گرائونڈز پر ہی ملی ہیں، کیویز12 ویں بار اس عزیمت کا شکار بنے،2009 سے اب تک انھیں چار مرتبہ 10 وکٹ سے ناکامی کا داغ سہنا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |