فلم نگری میں مردوں کی حکمرانی ہے اداکارہ کاجول

بالی ووڈ میں ہر ایک کے لیے پر کشش معاوضہ ہونا چاہیئے، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک May 23, 2016
بالی ووڈ میں ہر ایک کے لیے پر کشش معاوضہ ہونا چاہیئے، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا کہ ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ دونوں انڈسٹریز میں مردوں کی اجارہ داری ہے۔

بالی ووڈ میں طویل عرصے سے اداکاراؤں کے اداکاروں سے کم معاوضے پر بحث جاری ہے جس پر کئی اداکاراؤں نے لب کشائی کی ہے جس میں اداکارہ سونم کپور، پریانکا چوپڑا اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا شامل ہیں تاہم اب اداکارہ کاجول بھی میدان میں آگئی ہیں۔

اداکارہ کاجول کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ان دونوں انڈسٹریز میں مَردوں کی اجارہ داری ہے لیکن اگر یہ کسی بھی کاروبار کی طرح ایک بزنس ہے تو اسے مالی لحاظ سے بہت حد تک موافق ہونا چاہیے اور اس میں ہر ایک کے لیے پرکشش معاوضہ ہونا چاہیے جیسا کہ دیگر کاروباری امور میں ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں