انڈر19 کرکٹ لاہور راوی نے کراچی بلوز کو شکست دیدی

کامران شوکت نے5 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، ملتان نے حیدر آباد کو ہرایا، شاہ زیب طارق نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔


Sports Reporter/Sports Desk November 20, 2012
کامران شوکت نے5 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، ملتان نے حیدر آباد کو ہرایا، شاہ زیب طارق نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو فائل

انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور راوی نے کراچی بلوزکو شکست دے دی،ملتان نے حیدر آباد کو مات دی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس گرائونڈ کراچی میں لاہور راوی نے میزبان بلوزکو2 وکٹ سے ہرایا، کراچی کی ٹیم149رنز پر آئوٹ ہوگئی، کامران شوکت نے5بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، وقار علی اور محمد آصف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، وقاص علی29 اور فیضان احمد19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مہمان سائیڈ نے ہدف 43.4 اوور میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، حسیب الرحمان نے35 اور معاذ تیمیہ نے 32 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، توحید خان نے 3 اور محمد وقاص نے2 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان نے حیدرآباد کو 7 وکٹ سے زیر کرلیا، مہمان ٹیم81 پر ڈھیر ہو گئی، شاہ زیب طارق نے 4 اور تصور علی نے3وکٹیں حاصل کیں، فاتح سائیڈ نے ہدف صرف 13 اوورز میں 3 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں لاہور شالیمار نے بہاولپور کو دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 3 رنز سے مات دی۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں9 وکٹ پر 183 کا مجموعہ ترتیب دیا، محمد ولید نے 31 ناٹ آئوٹ اور وارث خان نے 29 رنزبنائے، نعمان اکرم 3 جبکہ عاقب جاوید اور وقاص گجر 2،2 وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، میزبان ٹیم سخت مقابلے کے بعد180 پر ہمت ہار گئی، عاقب جاوید 50 اور رافع احمد 49 کے ساتھ نمایاں رہے، فرحان نذیر نے 3 اور محمد ولید نے2 وکٹیں لیں۔

سرگودھا اسٹیڈیم میں فیصل آباد نے کوئٹہ کو 3 وکٹ سے ہرایا،ناکام سائیڈ نے حمید خان کے 63 اور سعید خان کے53 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں9 وکٹ پر 223 کا مجموعہ پایا، فہیم اشرف نے 3 اور شہابل خان نے2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، فیصل آباد نے ہدف 2 اوورز قبل 7 وکٹ پر حاصل کرلیا، سعد اللہ ظفر نے61 اور ثمر گلزار نے47رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

حمال وہاب نے2 وکٹیں لیں۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں میزبان نے پشاور کیخلاف باآسانی 9 وکٹ سے فتح اپنے نام کرلی،مہمان سائیڈ105 پر ڈھیر ہوگئی، محمد عاطف اور نعیم شہزادنے3،3 وکٹیں لیں، خوشدل شاہ37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اسلام آباد نے ہدف16 ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا،عمر کیانی نے ناقابل شکست51 اور سعود شکیل نے28 رنز بنائے۔

جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں راولپنڈی نے سیالکوٹ کیخلاف5 وکٹ سے کامیابی سمیٹی، ناکام سائیڈ 160 پر آئوٹ ہو گئی، توثیق شاہ اور رحمان اللہ نے 3،3 وکٹیں لیں، اسامہ میر نے 60 رنز بنائے، فاتح ٹیم نے ہدف 5 وکٹیں پر حاصل کرلیا، طلحہٰ قریشی نے ناقابل شکست 69 اور شیراز لطیف نے 25 رنز بنائے، حسن علی اور فیصل جاوید نے 2،2 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |