برطانیہ کے ہملٹن نے یو ایس گراں پری کار ریس جیت لی

سباستین ویٹل نے دوسری اور فراری ڈرائیور فرنینڈو الونزو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


Sports Desk November 20, 2012
سباستین ویٹل نے دوسری اور فراری ڈرائیور فرنینڈو الونزو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو: اے ایف پی

میکلارن ٹیم کے برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن نے یو ایس گراں پری کار ریس جیت لی ہے۔

اس سخت مقابلے میں ریڈ بل کے ڈرائیور سباستین ویٹل نے دوسری اور فراری ڈرائیور فرنینڈو الونزو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیملٹن نے پوری ریس میں ویٹل کا پیچھا کیا اور جب14 چکر باقی تھے تو انھوں نے بالاخر حریف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہیملٹن نے اپنی حالیہ کامیابی پر کہا کہ ریڈ بْل اور سباسچین کو ہرانا ایک مشکل کام تھا لیکن ہم نے ایساکر دکھایا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پرفارمنس شروع میں بھی بری نہ تھی لیکن ویٹل سے آگے نہ نکل سکے،پھر میری کار کا ٹائر خراب ہو گیا اور وہ آگے نکل گئے۔

فراری کے دوسرے ڈرائیور فیلپا ماسا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، ہیملٹن کے آگے بڑھنے کے بعد ویٹل دو سیکنڈ کے فاصلے پر پیچھے رہے مگر انھیں آگے نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ویٹل نے کہا لیوس کو ایک موقع ملا جس کا انھوں نے فائدہ اٹھایا،اس کے بعد میں نے ان کے ساتھ رہنے کی کوشش کی مگر ہمارے درمیان فاصلہ کچھ زیادہ کم نہیں ہوا،اگلے ہفتے کے آخر میں برازیل گراں پری کا مقابلہ ورلڈ رینکنگ کے فیصلے کے لیے اہم ہو گا، اب ڈرائیورز اسی کی تیاری کر رہے ہیں،اس کے بڑے امیدوار لیوس ہیملٹن اور ویٹل ہیں،اگر فرنینڈو الونسو نے اچھی کارکرگی دکھائی تو وہ بھی اس ریس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں