دوڑ میں رمضان آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی انتظامیہ خاموش

حکام کی چشم پوشی کے باعث دن بھر ہوٹل اور پان کے کیبن کھلے رہے،شہریوں کا احتجاج


ایکسپریس July 22, 2012
حکام کی چشم پوشی کے باعث دن بھر ہوٹل اور پان کے کیبن کھلے رہے،شہریوں کا احتجاج

لاہور: دوڑ میں احترام رمضان آرڈیننس کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے، پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر کی چشم پوشی پر سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی نےاظہار مذمت کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل دوڑ میں پولیس کی مبینہ رشوت وصولی اور اسسٹنٹ کمشنر کی چشم پوشی کے باعث احترام رمضان آرڈیننس کی کھلے عام خلاف ورزی جا ری ہے۔

شہر اور نواح میں دن بھر ہوٹل، پان کے کیبن اور کھانے پینے کی اشیاء کی دیگر دُکانیں دن بھرکھلی رہیں اور پولیس اہلکار بھتہ وصول کرنے میں مصروف رہے۔ دوڑ کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنمائوں ارباب مری، غلام حسین لاشاری، منظور جلبانی اور صوفی شعبان وگن نے حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں