بالی وڈ فلموں کی موجودہ حکمت عملی ناکام ہےمہیش بھٹ

 ٹیکنالوجی کے دور میں وہی فلم کامیاب ہوگی جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگی، ڈائریکٹر

 ٹیکنالوجی کے دور میں وہی فلم کامیاب ہوگی جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگی، ڈائریکٹر فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار اور متعدد سپرہٹ فلموں کے خالق مہیش بھٹ بالی وڈ میں بننے والی حالیہ فلموں میں کہانی اور کرداروں سے مطمئن نہیں ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ فلموں کی موجودہ اسٹرٹیجی ناکام ہوگئی ہے جسے تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ نے کہا کہ جس ڈگر پر چلتے ہوئے فلمیں بنائی اور ریلیز کی جارہی ہیں اسے نئی اور جدید دنیا کے مزاج کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اب وہی فلم کامیاب ہوگی جو نئے انداز اور تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگی۔ واضح رہے مہیش بھٹ کے کریڈٹ میں ''سارنش''، ''ارتھ'' ،''دل ہے کہ مانتا نہیں''اور ''زخم''جیسی فلمیں موجود ہیں۔
Load Next Story