پاکستان اور بھارت کے عوام کو فلم اور ڈرامہ قریب لاسکتا ہے
پاکستان فلم کے اعتبار سے ہمیشہ بھارت سے پیچھے ر ہا ہے، علی ظفر کی پریس کانفرنس.
KARACHI:
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کے پاکستان اور بھارت کی عوام کو قریب لایا جا سکتا ہے جس کے لیے معیاری فلم اور ڈرامے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پاکستان فلم کے اعتبار سے ہمیشہ بھارت سے پیچھے ر ہا ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی تو ہے ہی مگر اس کے علاوہ بھی بہت سی وجوہات ہیں جن پر قابو پانا دور کی بات ان وجوہات کو کبھی سوچا بھی نہیں گیا، مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا ڈرامہ اور گانے معیاری ہیں مگر اچھی فلم ہم سے بہت دور ہے، اپنی نئی آنیوالی فلم کے حوالے سے بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شوٹنگ تکمیل کے مراحل میں ہے، فلم کا نام امن کی آشا ہے جس میں ہیروئن ہندوستانی اور ہیرو پاکستانی ہے، فلم مکمل کامیڈی ہے مگر اس فلم میں اداکاری کے ذریعے دونوں ملکوں کی عوام کو یکجا کرنے کی بات کی ہے اور امن کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ میرے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار عمران خان نے آنا تھا مگر حالات نے اس بات کی اجازت نہیں دی کے وہ ساتھ آتے، سیکیورٹی کابہانابنا کر انھوں نے مجھ سے معذرت کر لی، اگر یہ دونوں فنکار پاکستان آجاتے تویہاں کے فلم ڈائریکٹر پروڈیوسر سے ملاقات کرتے اور ہندوستان پاکستان مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے بات کرتے۔