الطاف حسین موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں محمد شریف

ایم کیو ایم نے تعلیم یافتہ متوسط طبقے کو ایوانوں میں بھیجا،کارکنان کے اجلاس سے خطاب


ایکسپریس July 22, 2012
ایم کیو ایم نے تعلیم یافتہ متوسط طبقے کو ایوانوں میں بھیجا،کارکنان کے اجلاس سے خطاب۔ فائل فوٹو

قائد تحریک الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ نظام حکومت اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر متحدہ حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف نےP.S-47 میں ذمے داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اراکین زونل کمیٹی رسول بخش میمن، مبین احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے غریب ومتوسط طبقے میں سے تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور ایماندار لوگوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کر فرسودہ نظام حکومت اور موروثی سیاست کی بنیادیں ہلا دیں، متحدہ کے منتخب نمائندے98 فیصد غریب عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی انقلابی تحریک پاکستان میں 65 برسوں سے رائج وڈیرانہ نظام کیخلاف برسر پیکار ہے ،عوامی انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے اور آج ملک بھر کے حق پرست عوام جاگیردارنہ نظام سے نجات کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |