وزیراعلیٰ محرم الحرام کے بعد سوک سینٹر کا دورہ کریں گے

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنے دور وزارت اعلیٰ میں پہلی مرتبہ بلدیہ عظمیٰ کے صدر دفتر کا دورہ کریں گے۔


Staff Reporter November 20, 2012
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنے دور وزارت اعلیٰ میں پہلی مرتبہ بلدیہ عظمیٰ کے صدر دفتر کا دورہ کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنے دور وزارت اعلیٰ میں پہلی مرتبہ بلدیہ عظمیٰ کے صدر دفتر کا دورہ کریں گے۔

اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاہم شعبہ جاتی سربراہ اپنے اپنے شعبوں کی بریفنگ کی تیارکررہے ہیں، باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ محرم الحرام کے بعد بلدیہ عظمیٰ کے صدر دفتر سوک سینٹر کا دورہ کریں گے۔

انکے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی سمیت سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام بھی ہونگے، اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ وزیراعلیٰ سندھ کے دورے کے حوالے سے اپنی تیاریاں بھی شروع کرلی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ بلدیہ عظمیٰ کے افسران کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے توقع کی جارہی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے اس دورے کے موقع پر کراچی کے لیے نئی اسکیموں کا اعلان کریں گے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |