کلری اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے2ڈاکوؤں کو مار ڈالا

ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے، دونوں ڈاکوئوں کے قبضے سے اسلحہ ملااور ان کی شناخت نہیں ہوسکی.


Staff Reporter November 20, 2012
ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے، دونوں ڈاکوئوں کے قبضے سے اسلحہ ملااور ان کی شناخت نہیں ہوسکی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نارتھ کراچی اور کلری میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہوگئےْ

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ پر دعا ہوٹل کے قریب 2ڈاکو اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اسی دوران شہری نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا جس پر اس کے ساتھی نے اسے چھڑایا اور دونوں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،شہریوں نے تعاقب کیا اور ایک ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ بھی کردی جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا، ایس ایچ او کلری چاند خان نیازی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ مرنے والے ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی،علاوہ ازیں نارتھ کراچی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا ، فیضان سے نارتھ کراچی واٹر پمپ چورنگی پر2 ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوئے۔

شہری نے ان کا تعاقب جاری رکھا اور چند گز کے فاصلے پر ایک ہوٹل پر دونوں ملزمان کو دھرلیا، اس دوران موقع پر موجود دیگر افراد بھی جمع ہوگئے جنھوں نے ڈاکوئوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اسی دوران ایک ڈاکو فرار ہوگیا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، ایس پی نیو کراچی سلمان سید نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا، فوری طور پر ہلاک ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں