کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا 2 اہلکار شہید اور 8 زخمی
دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جس سے قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2 اہلکار شہید جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جس سے قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام پولیس اہلکار ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔