محرم الحرام دہشت گردوں کا بھیس بدل کر وارداتیں کرنیکا انکشاف

ملزم سیاہ کپڑے،پولیس وردی،سرکاری گاڑی،نیازتقسیم کرنیوالوں کاروپ دھار سکتے ہیں


Staff Reporter November 20, 2012
ملزم سیاہ کپڑے،پولیس وردی،سرکاری گاڑی،نیازتقسیم کرنیوالوں کاروپ دھار سکتے ہیں. فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI: عباس ٹاؤن میں موٹرسائیکل بم دھماکے اورعاشورہ کے موقع پر دہشت گردی خدشات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز نے دہشت گردی کی وارداتوں کو ناکام بنانے اور ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے دہری حکمت عملی اپناتے ہوئے انٹیلیجنس رپورٹس پرٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رینجرزاور پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے اس بات پراتفاق کیا ہے کہ منگھوپیر،کنواری کالونی، سہراب گوٹھ،کوچی کیمپ اورشیریں جناح کالونی، اورنگی ٹاؤن اور پیرآباد سمیت دیگرمضافاتی علاقوں میں روپوش جرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کے لیے ٹارگٹڈآپریشن میں نہ صرف تیزی لائی جائے بلکہ محرم الحرام میں مزید بم دھماکوں کو روکنے کے لیے انٹیلیجنس نیٹ ورک کومزید فعال اور موثربنایاجائے تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو ہرقیمت پرقابو میں رکھا جائے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کسی بھی مقام پرایک سے زائد بم دھماکے کرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں تاکہ زیادہ جانی نقصان ہوسکے ، ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ دہشت گرد محرم الحرام میں سیاہ کپڑے ، پولیس وردی، سرکاری گاڑی ، ایمبولینس اورنیاز تقسیم کرنے والوں کا روپ دھار کرکارروائیاں کرسکتے ہیں لہٰذا سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامورافسران واہلکاروں کو مجالس اور جلوس میں شامل ہونے والوں کی شناخت اور تصدیق کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایس ایس پی سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم نے بتایا کہ جائے وقوع سے پولیس کو اہم شواہد ملے ہیں، ایس ایس پی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ پولیس، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں