وزیراعلیٰ نے شہر کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کے مزید موثر بنائے جائیں، آئی جی کو ہدایت

مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کے مزید موثر بنائے جائیں، آئی جی کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج شب شہر کا دورہ کیا اور امام بارگاہوں ، مساجداور مجالس کے مقامات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اورامام بارگاہ بقیت اﷲ ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی میں منعقدہ مجلس عزا میں شرکت کی۔


انہوں نے امام بارگاہ یثرب ڈفینس فیز4 ،کورنگی روڈ ، کالاپل ، سندھی مسلم ہائوسنگ سوسائٹی ، شاہراہ فیصل ، طارق روڈ ، شاہراہ قائدین ، خداد کالونی ، گرومندر ، عزاخانہ زہرا ، امام بارگاہ خراسان ، نشترپارک ، نمائش ، امام بارگاہ علی رضا ، ایم اے جناح روڈ کا دورہ کرکے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انھوں نے آئی جی سندھ پولیس ، ڈی جی رینجرز ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور تینوں ڈی آئی جیز کو مجالس اور ماتمی جلوسوں کے مقامات کے سیکیورٹی کے مزید مؤثر بنانے ، ٹھوس اقدامات کرنے اور جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے ، لمحہ بہ لمحہ سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کرنے ، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال کرنے ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پراسنیپ چیکنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے گشت میں اضافے کو یقینی بنانے کے احکامات دیے ۔

Recommended Stories

Load Next Story