دھمکیاں مل رہی ہیںتحفظ دیاجائےسابق سی ای اویوایس ایف
پہلے نامعلوم فون کالزاب دوستوں،دیگرذرائع سے پیغامات مل رہے ہیں،خاموش ہو جائیں
یونیورسل سروس فنڈ کے ہٹائے جانے و الے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریاض اشعر صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ انھیں اور ان کے بیوی ،بچوںکوجان کے تحفظ کیلیے سیکیورٹی فراہم کی جائے کیوں کہ انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
گزشتہ روز ریاض اشعر صدیقی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے انہیںنامعلوم ٹیلی فون کالزکے ذریعے دھمکیاں موصول ہورہی تھیںلیکن اب دوستوں کے ذریعے اوردوسرے ذرائع سے پغامات بھجوائے جارہے ہیں خاموش ہوجائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوںنے کہاکہ وہ پہلے بھی کہہ چُکے ہیں،میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ بہت طاقتور اور بااثر گروپ ہے،جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یونیورسل سروس فنڈ کالوگو غیر قانونی استعمال کیاگیا ، اس پر ہرجانہ ادا کرنے کے بجائے کروڑوںروپے کا بل بھجوادیا اور جب یہ اداکرنے سے انکارکیا توسزاکے طور پرعہدے سے ہٹا دیا گیا،ریاض اشعرصدیقی نے بتایا کہ وہ پرعزم ہیں کہ انھیں انصاف ضرور ملے گا اوراس معاملے کی صاف و شفاف تحقیقات بھی ہوں گی۔
انھوں نے بتایا کہ پیغامات لانے والوں کو بھی یہی کہا ہے کہ ان کے پاس گنوانے کیلئے بس ایک جان ہی بچی ہے ، اس لئے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حصول انصاف کیلئے جہاں تک ہوسکا جدوجہد کرینگے۔ انھوں نے اپنی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ وہ چیف جسٹس سُپریم کورٹ افتخارمحمد چوہدری سے اپیل کرتے ہیں کہ میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کو ساڑھے تیرہ کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے کا ازخود نوٹس لیں اور معاملے کی تفصیلی چھان بین کے احکام جاری کریں تو انتہائی اہم نوعیت کے انکشافات ہونگے۔