کراچی کے حالات کنٹرول سے باہر آپریشن واحد حل ہے خورشید شاہ

بے گناہ مر رہے ہیں، متحدہ اور اے این پی آپریشن کی حامی ہیں،تمام جماعتیں متفقہ لائحہ عمل بنائیں


News Agencies/Numainda Express November 20, 2012
بے گناہ مر رہے ہیں، متحدہ اور اے این پی آپریشن کی حامی ہیں،تمام جماعتیں متفقہ لائحہ عمل بنائیں۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر مذہبی امورخورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں، بدامنی کاواحد حل فوری اور سخت آپریشن ہے جس کیلیے تمام جماعتوں کو لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

اے این پی اور ایم کیو ایم فوجی آپریشن کی حامی ہیں، پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ کراچی میں فرقہ واریت نہیں،دہشت گردی ہو رہی ہے، دہشت گردی کے واقعات کوفرقہ واریت اوربیرونی مداخلت کانام دے کرجان چھڑانا درست نہیں،کراچی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ہے۔

روزانہ بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیںصرف مذمت سے کام نہیں چلے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں بیگناہ لوگوں کے قتل پرحکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی، آن لائن کے مطابق خورشیدشاہ نے کہا کہ کراچی میں تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر آپریشن کیا جانا چاہیے، جلد بازی میں کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے اگرایساکیاگیا توانتقام کا شبہہ ہوگا، آئی این پی کے مطابق فوجی یا غیر فوجی آپریشن کے سوال پر انھوں نے کہا کہ آپریشن کون کرے گا اس کا اختیار حکومت کا ہے طریقہ کار اسی نے طے کرناہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |