کراچی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آپریشن ہونا چاہیےکائرہ

صدرکاعہدہ سیاسی ہے، اصغرخان کیس پر قانونی مشاورت جاری ہے، الیکشن وقت پر ہونگے


APP November 20, 2012
صدرکاعہدہ سیاسی ہے، اصغرخان کیس پر قانونی مشاورت جاری ہے، الیکشن وقت پر ہونگے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ ملک سیاست سے ہی بنا تھا اور سیاست سے ہی مستحکم ہوگا۔

صدرکاعہدہ سیاسی ہے' صدر آصف زرداری کا خیبر پختونخوا اسمبلی سے خطاب خوش آئند ہے' حکومت اصغر خان کیس پر قانونی مشاورت کر رہی ہے' حکومت مدت پوری کرے گی،آئندہ انتخابات وقت پر ہونگے' بے سہارا سیاسی جماعتیں انتخابات میں تاخیرکا شور مچا رہی ہیںجنہیں اب بندہو جانا چاہیے' کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آپریشن ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر پورا ملک فکرمند ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی حمایت کرنی چاہیے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ایف آئی اے اور وزارت قانون اصغر خان کیس کا جائزہ لے رہے ہے۔ 16 مارچ کو اسمبلیوں کی مدت پوری ہوگی اور مئی کے پہلے دوسرے ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |