افغانستان میں مقامی عدالتی عملے کی بس پر خودکش حملہ 10 افراد ہلاک

خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو اڑا دیا جب سرکاری اہلکاروں کی بس گزر رہی تھی، افغان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک May 25, 2016
واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں مقامی عدالتی عملے کی بس پر خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے قریب ضلع پاغام میں خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جب سرکاری اہلکاروں سے بھری بس وہاں سے گزررہی تھی۔ دھماکے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کا نشانہ بننے والی بس میں عدالتی عملے کے افراد سوار تھے۔
واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے حملوں میں عام طور پر طالبان ملوث ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب افغان طالبان نے ملااخترمنصور کی ہلاکت اور اپنے نیے امیر کی تقرری کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں