ارسلان افتخارکیسکمیشن نے ملک ریاض کی معافی منظورکرلی
ملک ریاض کو کمیشن سے متعلق 13نومبرکے بیان پر نوٹس دیا گیا تھا
ارسلان افتخار کیس میں بحریہ ٹائو ن کے سابق سربراہ ملک ریاض شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اورتوہین عدالت کے نوٹس پر کمیشن سے معافی مانگی جسے کمیشن نے منظورکرلی۔
پیر کو ارسلان افتخارکیس سے متعلق شعیب سڈل کمیشن کا اجلاس ہوا،ملک ریاض نے توہین عدالت کے نوٹس پرکمیشن سے معافی مانگ لی۔ ملک ریاض کے وکیل زاہد حسین بخاری کا کہنا ہے کہ اب اس کیس میں کمیشن کی توہین کامعاملہ ختم ہوگیا،ملک ریاض نے کمیشن میں پیش ہوکرمعافی مانگ لی ہے جسے قبول کرلیاگیاہے۔ ملک ریاض کواظہاروجوہ کا نوٹس ان کے13نومبرکے اس بیان پردیاگیاجس میں انھوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ شعیب سڈل کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ڈیل کی جا رہی ہے۔ملک ریاض کمیشن کے سامنے پیش ہوئے توان کے ہمراہ ان کے وکیل زاہد بخاری، قریبی ساتھی احمد خلیل بھی تھے۔