حج کرپشن کیس میں نوٹس آئین کی خلاف ورزی ہےگیلانی
راؤشکیل کی تقرری قانون کے لیے متعلقہ وزارت کی سمری آئی تھی،نوٹس کا جواب
LAYYAH:
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حج کرپشن کیس میںتفتیشی افسرحسین اصغرپرعدم اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی اعلیٰ افسرکی تقرری کا حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کرتا ہے نیز انھیں بھجوایا گیا نوٹس آئین کی شق248کی خلاف ورزی ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کیس کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔انھوں نے اپنے جواب میںموقف اختیارکیا ہے کہ کسی بھی اعلیٰ افسر کی تقرری کا حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کرتا ہے لہٰذا انھیں بھجوایا گیا نوٹس آئین کی شق 248 کی خلاف ورزی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے اپنے جواب میںیہ بھی کہا ہے کہ انھوں نے سابق ڈی جی حج راؤشکیل کی تقرری مروجہ قانون کے تحت متعلقہ وزارت کی جانب سے آنے والی سمری پر کی گئی۔ دریں اثناخصوصی جج سینٹرل افتخاراحمدخان نے سابق وفاقی وزیرمذہبی امورعلامہ حامد سعید کاظمی،سابق ڈی جی حج مکہ راؤشکیل،جوائنٹ سیکریٹری آفتاب الاسلام کیخلاف حج اسکینڈل کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ اس موقع پرتینوں ملزمان عدالت موجودتھے۔ آئندہ تاریخ پرعدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر حسین اصغرسمیت تمام16گواہان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ مقدمے کے سینئرپراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقارعلی نے ایکسپریس کوبتایاکہ اس مقدمے کے صرف16گواہ رہ گئے ہیں جن کے بیانات ہم آئندہ دوتاریخوں میں مکمل کرادیں گے۔