حصص مارکیٹ36500 پوائنٹس کی حد سے بھی گرگئی
منافع کے لیے فروخت،شدیداتارچڑھاؤ،انڈیکس83 پوائنٹس کی کمی سے 36499ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوبھی کاروباری صورتحال غیرتسلی بخش رہی، تمام کاروباری دورانیے میں مارکیٹ اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کی زد میں آ گئی جس سے انڈیکس کی36500 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی، مندی کے سبب 48.39 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید9 ارب18 کروڑ59 لاکھ81 ہزار522 روپے ڈوب گئے۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ بعض بلیوچپس میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے ایک موقع پر184.77 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے مذکورہ تیزی زیادہ دیربرقرار نہ رہ سکی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس82.92 پوائنٹس کی کمی سے 36499.43 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 60.15 پوائنٹس کی کمی سے 21164.32 ، کے ایم آئی30 انڈیکس143.74 پوائنٹس کی کمی سے 64124.61 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 27.83 پوائنٹس کی کمی سے 17113.76 ہوگیا.
کاروباری حجم منگل کی نسبت 9.81 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر26 کروڑ91 لاکھ18 ہزار 150 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار374 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں168 کے بھاؤ میں اضافہ، 181 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھاؤ80 روپے بڑھ کر3700 روپے اور بھنیروٹیکسٹائل کے بھاؤ33.55 روپے بڑھ کر704.55 روپے ہوگئے جبکہ سینوفی ایونٹیز کے بھاؤ20 روپے کم ہوکر540 روپے اور سن ریز ٹیکسٹائل کے بھاؤ16.28 روپے کم ہوکر309.48 روپے ہوگئے۔